سینئر وکیل پر فائرنگ، جان کی بازی ہار گئے

پنڈی گھیب (آئی این پی)نا معلوم افراد نے بار ایسو سی ایشن پنڈی گھیب کے سابق سیکرٹری جنرل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا پنڈی گھیب کی وکلاء برادری اور شہریوں کا کالج چوک پر شدید احتجاج نعش سڑک پر رکھ کر گھنٹوں روڈ بلاک تفصیلات کے مطابق بار ایسوسی ایشن پنڈی گھیب کے سابق سیکرٹری جنرل عاطف علی قریشی اپنے کلرک کے ہمراہ گاڑی میں سوار شہر کے معروف گھوڑا چوک پر موجود تھے کہ تاک میں بیٹھے گاڑی میں سوار نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ شروع کر دی

جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی جبکہ ان کا کلرک فائرنگ کے نتیجہ میں شدید زخمی ہو گیا جسے بعد ازاں شدید زخمی حالت میں راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی بار ایسوسی پنڈی گھیب کے صدر مدثر نقوی دیگر وکلاء برادری اور شہریوں نے احتجا ج نعش کالج چوک پر رکھ کر سڑک بلاک کر دی اور کئی گھنٹے ٹریفک بلاک رکھی بعد ازاں ڈی پی او سے کیے گئے مذاکرات میں قتل کی ایف آئی آر بمطابق مدعی درج کرنے اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کی یقین د ہانی پر احتجاج دو روز کے لیے مؤخر کر دیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close