دریائے ستلج کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے عارف والا میں تباہی

عارف والا(آئی این پی)سیلابی ریلوں کے باعث دریائے ستلج کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے پانی نے عارف والا کے مضافات میں تباہی مچا دی۔بتایا گیا ہے کہ صابوکا کے مقام پر دریائے ستلج کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا، سیلابی پانی سے سیکڑوں ایکڑ پر کاشت فصلیں اور مکانات زیر آب آ گئے۔سیلابی پانی تیزی کے ساتھ دیگر قریبی بستیوں اور ڈیروں کی طرف بڑھنے لگا جس سے مزید نقصان کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close