آر ڈی اے کا گرینڈ آپریشن، چکری روڈ راولپنڈی پر 100 غیر قانونی کمرشل تعمیرات سر بمہر کر دی گئیں

راولپنڈی (آئی این پی)ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر انفورسمنٹ سکواڈ آر ڈی اے نے موضع موہڑہ چھپر، موضع موری غزن اور موضعلکھن چکری روڈ راولپنڈی پر غیر قانونی اور غیر مجاز کمرشل عمارتوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوے 100 دکانیں سر بمہر کر دیں۔ آر ڈی اے کے ترجمان نے بتایا کہ انفورسمنٹ سکواڈ آر ڈی اے نے دو سی این جی اسٹیشنز، تین سکولوں اور دکانوں کو سیل کردیا ہے

جن میں الکریم سی این جی، موٹروے سی این جی، صفح ایجوکیشن سکول سسٹم، دی سمارٹ سکول، ٹیلنٹ گروم سیکنڈری سکول، ہمدانی پلازہ، نور کیمسٹ، حسن کمیونیکیشن، نیو عوامی ، چکن شاپ، اویس قرنی ٹریڈرز، کران آٹوز، پاک سپر سٹور، ایم ایچ ٹریڈرز، سیزلنگ بائٹس، بسم اللہ چنیوٹ ڈائری فارم، شکیل ٹائلز اینڈ سینیٹری سٹور، التبرک پلا، شکیل چکن شاپ، آریان ملک شاپ، فوجی گودام، شکیل وارنٹی سینٹر ، ایم زکی فارمیسی، ڈیٹا پراپرٹی ایڈوائزر، تیمور کوہاٹی جنرل سٹور، اعوان آٹوز، ٹائل اینڈ سنٹری سٹور، اسلام آباد آکشن اینڈ فرنیچر سینٹر، خان جی کراکری، پاکستان آٹوز اسپیئر سینٹر، عمران آٹوز ورکشاپ، بھٹی کمپیوٹر سینٹر، اے ایم اے سٹائل سٹور، اے ایچ مارٹ، باری پینٹ اینڈ ہارڈویئر سٹور، نیازی ٹریڈرز، اسلام آباد بیٹری ایجنسی، حسین آٹوز، گلیکسی اسٹیشنرز، سبحان ٹریڈرز، گڑانوالہ فوڈز، اعوان سٹیل ٹریڈرز، راجپوت آٹوز اینڈ فریسکو سویٹس اینڈ بیکرز، الجنت بیکرز اینڈ سویٹس، فیصل فیبرکس، عبداللہ فیبرکس اور دیگر دکانیںچکری روڈ راولپنڈی پر سر بمہر کر دیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انفورسمنٹ سکواڈ آر ڈی اے بشمول انچارج و اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول، بلڈنگ انسپکٹرز اور دیگر نے متعلقہ تھانے کی پولیس کے تعاون سے غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف آپریشن کیا اور مذکورہ کمرشل عمارتوں کو سیل کر دیا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ سیل شدہ جائیدادوں کے مالکان نے منظور شدہ پلانز و نقشہ کی خلاف ورزی کی ہے اور پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 اور آر ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز 2020 کی خلاف ورزی کی ہے اور بغیر منظوری اور این او سی کے غیر قانونی کمرشل عمارتیں تعمیر کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے نے ایل یو اینڈ بی سی ونگ کو ہدایت کی ہے کہ وہ تجاوزات، غیر قانونی اور غیر مجاز تعمیرات اور کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بلا خوف و خطر سخت کارروائی جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے نے بلڈنگ کنٹرول ونگ کو غیر قانونی رہائشی اور کمرشل عمارتوں کی منظوری، کمرشلائزیشن، تکمیلی نقشوں، عمارتوں کے پلان اور کنٹرولڈ ایریا میں تمام غیر قانونی رہائشی کمرشل عمارتوں کی منظوری کے لیے فیس اور چارجز کے حوالے سے سروے کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں