راولپنڈی میں انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر بلاک، پی ٹی اے کے لاہور میں بھی دو چھاپے

راولپنڈی(آئی این پی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایف آئی اے کے ساتھ مل کر غیر قانونی طور پر سروسز کی فراہمی پر متعدد چھاپے مارے۔پی ٹی اے نے لاہور میں دو چھاپوں کے دوران غیر قانونی آئی ایس پیز کا سامان ضبط کر لیا جب کہ راولپنڈی میں انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر کو بلاک کردیا۔حکام پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر لائسنس کا دورانیہ ختم ہونے کے بعد بھی کام کر رہی تھی۔

پی ٹی اے کے مطابق یہ اقدامات ٹیکس چوری اور ریونیو کی غلط رپورٹنگ کی روک تھام کے سلسلے میں کیے گئے، لہذا عوام صرف پی ٹی اے کے لائسنس یافتہ آپریٹرز سے ٹیلی کام خدمات کے حصول کو ممکن بنائیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں