فیاض الحسن چوہان کو کون سی جیل میں منتقل کر دیا گیا؟

راولپنڈی(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو سینٹرل جیل راولپنڈی سے ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق فیاض الحسن چوہان کو گزشتہ روز لیاقت باغ سے گرفتار کیا گیا تھا، پی ٹی آئی رہنما کو پنجاب پولیس نے لیاقت باغ کے قریب نجی ہوٹل کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ فیاض الحسن چوہان کے خلاف 9 مئی کو تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، ان پر جلا گھیرا اور کارکنوں کو اکسانے کا الزام ہے، سابق صوبائی وزیر پر سکستھ روڈ میٹرو سٹیشن جلانے اور توڑ پھوڑ کا بھی الزام ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close