پی ٹی آئی کے ایک اور سینئر رہنما لاہور سےگرفتار

لاہور(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ذرا ئع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کو ڈیفنس سے سی آئی اے اقبال ٹاون نے گرفتار کیا۔میاں محمود الرشید کے سیکرٹری نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ محمود الرشید کوعدالت جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔دوسری جانب حماد اظہر کے سیکرٹری فیصل مہر کو بھی سبزہ زار سے صبح 4 بجے گرفتار کیا گیا۔

اہل خانہ نے الزم لگا یا ہے کہ پولیس نے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی موبائل فون سمیت دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close