اوریا مقبول جان اغوا ء یا گرفتار؟ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پٹیشن کی سماعت کل کریں گے

لاہور(آئی این پی)لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی معروف دانشور اینکر اور لاہور ہائی کورٹ کے لائف ممبر اوریا مقبول جان کو گھر سے اغوا یا گرفتار کرنے پر اغوا اور حبس بے جا کی درخواست کی کل پیر کو سماعت کریں گے ۔ سنئیر ایڈووکیٹ عرفان ملک نے لاہور ہائی کورٹ میں ہفتہ کو دائر درخواست میں آئی جی پنجاب کے ساتھ ڈی جی رینجر کو بھی فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اوریا مقبول جان کو آدھی رات کو مبینہ طور پر رینجرز اہلکاروں نے بلا وارنٹ زبردستی اغوا کر لیا تھا ان پر تاحال کسی تھانے میں مقدمہ بھی درج نہیں کیا گیا ۔ سماعت کے موقع پر ایڈووکیٹ عرفان ملک، تحریک انصاف کے وکیل رہنما عامر جلیل صدیقی اور رانا وسیم یوسف خان ساتھیوں سمیت پیش ہوں گے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close