پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج

لاہور(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال اوران کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مدعی سجاد شاہ کے مطابق پی ٹی آئی کے 27 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ڈونگی گرانڈ سمن آباد میں جلسہ کی ویڈیو بنا رہا تھا کہ اس دوران میاں اسلم اقبال کے قریبی ساتھیوں محمد ندیم ، علی عمران اور 6 نامعلوم افراد مجھے گرانڈ کے اندر لے گئے۔

سجاد شاہ کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق مدعی نے بتایا کہ میری تلاشی لی پرس، موبائل فون ، شناختی کارڈ اپنے پاس رکھ لیا جبکہ ملزمان محمد ندیم ، علی عمران اور 6 نامعلوم افراد نے تشدد کرتے ہوئے کپڑے پھاڑے اور نیم برہنہ کر کے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔سمن آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال، ندیم، علی عمران اور چھ نامعلوم افراد کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close