مارکیٹس اور شادی ہالز پر اوقات کار کی خلاف کریک ڈاؤن

لاہور(آئی این پی)مارکیٹس اور شادی ہالز کے اوقات کار کی خلاف ورزیوں پر ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری۔مئی کے پہلے تین دنوں میں 933 مارکیٹوں میں 3868 دوکانوں کی چیکنگ کی گئی۔اوقات کار کی خلاف ورزی پر 115 دوکانیں سیل اور 1 کیخلاف مقدمہ درج کرویا گیا۔رواں ماہ 1834 ریسٹورنٹس کی چیکنگ جبکہ 42 کو جرمانے عائد کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ما رکیٹس اور شادی ہالز کے اوقات کار کی خلاف ورزیوں پر ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری۔

مئی کے پہلے تین دنوں میں 933 مارکیٹوں میں 3868 دوکانوں کی چیکنگ کی گئی۔اوقات کار کی خلاف ورزی پر 115 دوکانیں سیل اور 1 کیخلاف مقدمہ درج کرویا گیا۔رواں ماہ 1834 ریسٹورنٹس کی چیکنگ جبکہ 42 کو جرمانے عائد کیے گئے۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ اوقات کار کی خلاف ورزی پر 73 ریسٹورنٹس کو سیل اور 8 کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے۔2864 شادی ہالز کی چیکنگ کی گئی اوقات کار کی خلاف ورزی پر22 کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ رافعہ حیدر نے مزیدتفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ 20 شادی ہالز سیل کیے گئے 12 کو جرمانے عائداور2 کیخلاف مقدمات درج ہوئے۔مزید بات کرتے ہوئے ڈی سی لاہور رافعہ حیدرکا کہنا تھا کہ کاروباری سرگرمیوں اوقات کار کی پابندی پر عمل لازم ہے۔انہوں نے تمام اے سیز اور متعلقہ افسران کومقررہ اوقات کار میں فیلڈ وزٹ یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔ڈی سی لاہور نے تاجر برادری سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ قوانین کی عملداری میں تعاون کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close