اسلام آباد (آئی این پی)حکومت پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 200 بھارتی ماہی گیروں کی رہائی کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو 12مئی کو ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے رہا کیے جانیکا امکان ہے۔
ایدھی فاؤنڈیشن ماہی گیروں کو بذریعہ سڑک لاہور تک پہنچائیگی جب کہ حکومت سندھ ہر بھارتی ماہی گیرکو 5 ہزار روپے،کھانے پینیکی اشیائ اور تحائف دیگی۔ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا جائیگا۔خیال رہے کہ سندھ کی جیلوں میں سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر اس وقت 568 بھارتی ماہی گیر قید ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں