2 لاکھ 31 ہزار 400 لیٹر دودھ کی چیکنگ، 1400 لیٹر ملاوٹی و ناقص دودھ موقع پر تلف

لاہور(آئی این پی)ڈی جی فوڈا تھارٹی کی ہدایت پر ملاوٹی دودھ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ملک سیفٹی ٹیموںنے 2لاکھ31ہزار400لیٹر دودھ کی چیکنگ کرتے ہوئے1400لیٹر ملاوٹی و ناقص دودھ موقع پر تلف کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈا تھارٹی کی ہدایت پر ملاوٹی دودھ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ملک سیفٹی ٹیموںنے 2لاکھ31ہزار400لیٹر دودھ کی چیکنگ کرتے ہوئے1400لیٹر ملاوٹی و ناقص دودھ موقع پر تلف کر دیا ۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ لاہور میں داخل ہونیوالی دودھ بردار گاڑیوں کی 6داخلی راستوں پر چیکنگ کی گئی ۔ 112دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کرتے ہوئے 14گاڑیوں میں موجود ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کیا گیا۔2لاکھ31ہزار400لیٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی جبکہ1400لیٹر ملاوٹی و ناقص دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔راجہ جہانگیر انور گجومتہ، اڈہ پلاٹ اور بابو صابو سے داخل ہونیوالی گاڑیوں کوچیک کیاگیا۔راوی پل،سگیاں پل اورسندر ملتان روڈ پوائنٹ پر بھی دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ڈی جی فوڈاتھارٹی نے بتایا کہ جدید لیکٹو سکین مشینوں کی مددسے موقع پر ٹیسٹ کے دوران پانی،پاؤڈر اور یوریا کی ملاوٹ پائی گئی۔شہر بھر میں دودھ سپلائی کے لیے آنے والی گاڑیوں کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی جاتی ہے۔راجہ جہانگیر انور نے واضح کیا کہ عوام تک پہنچنے والی خوراک کے معیار میں کمی کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی۔ملاوٹی دودھ سپلائی کرنیوالوں کا دودھ ضائع،گاڑی بند، بھاری جرمانہ اور مقدمہ درج جیسی سخت سزائیں دی جاتی ہی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام، گھروں میں سپلائی ہونیوالے دودھ کا پنجاب فوڈاتھارٹی لیبارٹری سے مفت ٹیسٹ بھی کروا سکتے ہیں۔صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کا خاتمہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close