موٹروے پولیس نے گندم سمگل کرنے کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی

اسلام آباد(آئی این پی)موٹروے پولیس نے گندم سمگل کرنے کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی۔تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس نے گندم کی سمگل کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کلر کہار، بلکسر , چکری اور صوابی کے قریب ،8 مشتبہ ٹرک قبضے میں لے لیے گئے۔

ٹرکوں میں 137 ٹن گندم اور 70 ٹن آٹا موجود تھا۔ گندم مختلف علاقوں سے خیبر پختونخوا اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد تمام ٹرک بمعہ ڈرائیور متعلقہ ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے حوالے کردیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close