فیصل آباد، ایک ہی روز میں چار خواتین سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو پرس چھین کر فرار

فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد میں سرگرم موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں کا گروہ سرراہ جھپٹا مار کر چار خواتین سے پرس چھین کر فرار ہو گیا، خواتین کا پیدل سفر کرنا بھی دشوار ہو گیا، آئے روز جھپٹا مار کر لوٹ مار کرنے والے ڈاکوئوں نے خوف وہراس پھیلا دیا، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں کے گروہ کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

تفصیلات کے مطابق ستیانہ روڈ پر جھال چوک کے قریب موٹرسائیکل سوار ڈاکو آصف کی ہمشیرہ نے موبائل فون اور پرس‘ انار کلی بازار کے قریب واقع ریگل روڈ کے قریب کرن نامی خاتون سے پرس چھین لیا گیا‘ جڑانوالہ روڈ پر تیزاب مل کے قریب سرراہ انیلہ نامی خاتون اور غلام محمد آباد کے علاقہ صدر بازار کے قریب خالد کی والدہ سے موٹرسائیکل سوار ڈاکو جھپٹا مار کر پرس چھین کر فرار ہو گئے۔ آئے روز جھپٹا مار کر لوٹ مار کرنیوالے موٹرسائیکل سوار ڈاکو خوف کی علامت بن گئے، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close