فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے خضراء موڑ ستیانہ روڈ پر کیمیکل ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار اسسٹنٹ ٹریفک وارڈن لہولہان ہو گیا۔جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔اس واقعہ کے بعد پولیس حکام نے تمام ایس ایچ اوز کو پتنگ بازی کے خلاف سخت کریک ڈائون کرنے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق رچنا ٹائون نمبر3کا رہائشی ٹریفک وارڈن محمد رحمان گجر ولد شیر محمد موٹر سائیکل پر سوار ہوکر اپنی ڈیوٹی پر سرکل کوتوالی جا رہا تھا کہ ستیانہ روڈ پر خضراء موڑ کے نزدیک اچانک اس کے گلے پر کیمیکل ڈور پھر گئی اور وہ بری طرح زخمی ہو گیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے اسے طبی امداد کے لئے روبینہ میموریل ہسپتال ستیانہ روڈ منتقل کر دیا۔ جہاں پر اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ فیصل آباد میں پتنگ بازی عروج پر ہے شہر کے چھوٹے بڑے علاقوں‘ گلی محلوں میں پتنگ بازی ہوتی رہتی ہے۔پولیس کی طرف سے اقدامات کرنے کے باوجود بھی یہ سلسلہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں