پنڈی گھیب ٹریفک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

لاہور (آئی این پی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اٹک کے علاقے پنڈی گھیب میں ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں اور غفلت کے ذمہ دار ڈرائیور کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close