والدین خبردار ہوشیار، رحیم یارخان، خسرے کی وبا پھوٹ پڑی، 5 بچے جاں بحق

رحیم یارخان(آئی این پی)رحیم یارخان کی نواحی بستی مل موضع ریس پٹھان لیاقت پورمیں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی ،11 سال سے کم عمر کے 5بچے جاں بحق،2 درجن سے زائد وبا ء کا شکار ہوگئے، محکمہ صحت نے خسرہ سے بچائو کیلئے خصوصی میڈیکل کیمپ لگا دیئے، بچوں کو خسرے سے بچائو کیلئے حفاظتی ٹیکے ودیگر ادویات شروع کر دی گئیں،

مذکورہ بستی میں یہ وباء رمضان المبارک کے ماہ میں شروع ہوئی، والدین نے قریبی ڈاکٹروں سے علاج کرایا مگر صحت یاب نہ ہونے کی وجہ سے متاثرہ بچوں کو شیخ زید ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں 5 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ باقی بچوں کو علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close