2 ماہ میں 24 افراد کا قتل، پنجاب کے 2 اضلاع کے ڈی پی اوز کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

لاہور (آئی این پی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گجرات میں زیر حراست ملزم پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے سرعام تشدد کے واقعہ پر ڈی پی او گجرات اورمنڈی بہاؤالدین میں امن وامان کی خراب صورتحال پر ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کوعہدوں سے ہٹانے کا حکم دیا ہے ۔محسن نقوی نے گجرات میں زیر حراست ملزم پر پولیس اہلکاروں کے تشدد کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے

اورہدایت کی ہے کہ تشدد کے واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں اورذمہ داروں کے خلاف قانونی اورمحکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے منڈی بہاؤالدین میں امن وامان کی خراب صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کیا اورامن عامہ کی خراب صورتحال پر ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کو فی الفورعہدے سے ہٹانے کا حکم دیا ہے ۔واضح رہے کہ2 ماہ میں منڈی بہاؤالدین میں مختلف واقعات میں 24افراد کو قتل کیاگیا۔پولیس نے یہ کیس ٹریس کئے نہ ملزمان پکڑے گئے ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں