چنیوٹ(آئی این پی)سابق سینئر صوبائی وزیر پنجاب و جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئین کا کھلواڑ کسی صورت برداشت نہیں کرے گی،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے ہماری جماعت جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، ایک سال سے ملک کو آئینی بحرانوں میں پھنسایا جارہا ہے،ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن ہوں لیکن ایسے الیکشن کے خواہش مند نہیں جس سے ملک میں انارکی پھیلے، ملک میں قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات ایک ہی روز میں ہونے چاہیے پیپلز پارٹی اپنے اس مطالبے پر قائم ہے۔
337252254526جمعہ کو سابق سینئر صوبائی وزیر پنجاب و جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے پریس کانفرنس کر تے ہو ئے کہا کہ ایک سال سے ملک کو آئینی بحرانوں میں پھنسایا جارہا ہے۔ سیاسی،معاشرتی اور معاشی طریقے سے ملک کو بحرانوں کی طرف سے دھکیلا جارہا ہے آئین کی پاسداری کی باتیں کرنے والے یہ بھول گئے کہ نیب کے ذریعے غیر ائینی طریقے سے وفاداریاں تبدیل کرائی جاتی رہیں ،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے ہماری جماعت جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، کل تک ملک دیوالیہ کی پریس کانفرنس کرنے والے کیسے الیکشن کے لیے پیسے مانگ رہے ہیں، عبوری اور موجودہ وفاقی حکومت پر انگلیاں اٹھانے والے ان کی نگرانی میں ہونیوالے الیکشن کے رزلٹ یہ لوگ کیسے قبول کریں گے عدلیہ پریشر ڈال کر الیکشن کروانا چاہتی ہے جبکہ الیکشن کمیشن خود مختار ادارہ ہے غیر آئینی طریقے سے وازارت میں آنے والے آج آئین کی پاسدار ی کی بات کررہے ہیں آئین کو بنانے اور بچانے والوں کو کارنر کیا جارہا ہے۔ الیکشن ایک ہی وقت کرکے اس تفریق کو ختم کرنا چاہئیے ملک کو ون یونٹ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے کبھی نظام کی تبدیلی تو کبھی صداراتی نظام لانے والے آج ملک میں آئین کی حفاظت کی بات کررہے ہیں،پیپلز پارٹی آئین کا کھلواڑ کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔ ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن ہوں لیکن ایسے الیکشن کے خواہش مند نہیں جس سے ملک میں انارکی پھیلے۔ ملک میں قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات ایک ہی روز میں ہونے چاہیے پیپلز پارٹی اپنے اس مطالبے پر قائم ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں