لاہور( آئی این پی)محکمہ اوقاف و مذہبی امورپنجاب کے زیر اہتمام صوبہ بھر کی مساجد میں نماز عیدالفطر 1444ہجری عقیدت و احترام سے ادا کی جائے گی۔لاہور میں محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر انتظام اہم مساجدمیں عیدالفطر کی نماز کے اوقات درج ذیل ہیں۔جامع مسجد گلاب شاہ جوہر ٹان، جامع مسجد دربار حضرت میاں میر اور جامع مسجد دربار حضرت مادھولال حسین میں نماز عید 7:00 جبکہ جامع مسجد بیڈن روڈ میں نماز عید 7:15 بجے ادا کی جائے گی۔
جامع مسجد حنفیہ فاروقیہ آخری بس اسٹاپ اسلام پورہ،جامع مسجد مومن پورہ اور جامع مسجد ٹبہ بابا فرید میں نماز عید 7:15 بجے جبکہ جامع مسجد نیلا گنبد انار کلی میں نماز عید 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔جامع مسجد دربارحضرت شاہ عنایت قادری، جامع مسجد عالی سمن آباد موڑ، جامع مسجد مدینہ پرانی انارکلی اور جامع مسجد دربار حضرت میراں حسین زنجانی میں نماز عید 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔جامع مسجد دربارحضرت موج دریا بخاری، جامع مسجد تاجے شاہ گوالمنڈی، جامع مسجد تکیہ سخی عبدالوہاب لٹن روڈ، اور جامع مسجد شمس دربار پیر سید ہادی رہنما لارنس روڈ میں بھی نماز عید 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔جامع مسجد مسافرخانہ، گڑھی شاہو میں نماز عید 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔ جامع مسجد دربارحضرت ایشاں صاحب میں نماز عید 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔ جامع مسجد سیدنا بلال، نواب کالونی، مصری شاہ میں نمازعید 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔ جامع مسجد دربار حضرت شاہ شمس قادری میں بھی نماز عید 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔جامع مسجد شمیم شاہ وسن پورہ،جامع مسجد دربارحضرت داتا گنج بخش،جامع مسجد وزیرخان، اورجامع مسجد دربار حضرت شاہ کمال میں بھی نماز عید 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔جامع مسجد دربارحضرت پیر مکی اورجامع مسجد دربارحضرت شاہ ابوالمعالی میں بھی نماز عید 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔جامع مسجد دربارحضرت شاہ جمال اچھرہ،جامع مسجد دربارحضرت شاہ محمد غوث، جامع مسجد کریم بخش پانی والا تالاب اور جامع مسجد خواجہ غلام مرتضی میں نمازعید 8:00 بجے ادا کی جائے گی جبکہ عالمگیری بادشاہی مسجد میں نماز عید صبح ساڑھے 8 بجے ادا کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں