اے این ایف کا کریک ڈائون جاری، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لیں، تفصیلات جانیئے

راولپنڈی ( آئی این پی) اے این ایف کا منشیات فروشوں کے خلاف مختلف شہروں میں کریک ڈان جاری کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ باچہ خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور پر بنوں کا رہائشی ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ملزم فلائٹ نمبر PK 217 سے ابوظہبی جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ملزم کے پیٹ سے 4 چرس بھرے کیپسولز برآمد۔راولپنڈی انٹرنیشنل میل آفس میں برمنگھم سے آئے پارسل سے 15 گرام ویڈ برآمد کی گئی ۔

لاہور گلبرگ 2 میں واقع نجی کوریئر آفس میں کاروائی برمنگھم بھیجے جانیوالے پارسل سے 140 گرام ہیروئین برآمد کی گئی ۔منشیات کو ویسٹ کوٹ میں چھپایا گیا تھا۔چمن فرینڈ شپ گیٹ پرافغان باشندے سے 4 کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی ۔گوادر جیوانی کے علاقے پنوان کے قریب 16 کلو چرس برآمد کی گئی ۔برآمد شدہ چرس غیر آباد مویشی باڑے میں زیر زمین ٹینک سے برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں