داتا دربار زائرین کی سہولت کیلئے اہم اقدام، 13 برس سے بند پارکنگ کو فوری فنکشنل کرنے کا حکم

لاہور(آئی این پی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا داتا دربار آنے والے زائرین کی سہولت کیلئے اہم اقدام،محسن نقوی نے داتادربارکی13برس سے بند پارکنگ کو فوری طورپر فنکشنل کرنے کا حکم دیا ہے۔ کربلا گامے شاہ موڑ سے داتا دربار آنے والی ٹریفک ون وے کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ زائرین کی سہولت اور ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے 2010 سے بند کار پارکنگ کو کھولا جا رہا ہے۔

داتا دربار پیدل جانے والے زائرین کیلئے فٹ پاتھ پر محفوظ راستہ بنایا جائے گا۔ محسن نقوی نے مزار کی توسیع اورری ڈیزائننگ کے لئے پلان طلب کرلیا ہے۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں داتا در کی پارکنگ اور زائرین کیلئے سہولتوں کی فراہمی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ بریفگ میں بتایا گیا کہ داتا دربار پارکنگ میں زائرین کی صرف چھوٹی گاڑیاں جاسکیں گی جبکہ لوڈرگاڑیاں اورٹرک پارکنگ میں نہیں جاسکیں گے۔پارکنگ سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے بہترین سکیورٹی کمپنی کی خدمات مستعارلی جائیںگی۔پارکنگ میں سکیورٹی اورسرویلنس کے جدیدترین آلات کے ذریعے مانیٹرنگ کا نظام وضع کیاجائے گا ۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پلان پر جلد از جلد عملدررآمد کر نے کی ہدایت کی ۔ صوبائی وزیر اوقاف اظفر علی ناصر، چیف سیکرٹری ، انسپکٹر جنرل پولیس ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ،سی سی پی او لاہور، کمشنر لاہور ڈویژن ، سیکرٹری اوقاف،ڈپٹی کمشنر لاہور، نیسپاک کے افسران اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں