جعل سازی سے مفت آٹے کے 2 سو سے زائد تھیلے ہتھیانے والا محکمہ صحت کا اہلکار پکڑا گیا

شیخوپورہ (آئی این پی)ڈپٹی کمشنر سرمد تیمور کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ لاریب اسلم نے کارروائی کے دوران جعل سازی سے مفت آٹا کے 2 سو سے زائد تھیلے ہتھیانے والا محکمہ صحت کا اہلکار پکڑ لیا مجاہد نامی محکمہ صحت کے اہلکار کو ملازمت سے بر خاست کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر لاریب اسلم نے میڈیا کو بتایا کہ مجاہد نامی اہلکار کی مفت آٹا پوائنٹ پر ڈیوٹی تھی

اس نے مختلف اوقات میں 2 سو سے زائد مفت آٹے کے تھیلے فراڈ سے حاصل کر کے مقامی محلہ کہ ایک کمرہ میں سٹور کر رکھے تھے. خفیہ اطلاع ملنے پر انتظامیہ نے چھاپہ مار کر مفت آٹے کے 2 سو سے زائد تھیلے برآمد کر لیے اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروا کر کارروائی کا آغا کر دیا گیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close