اوکاڑہ، دیہاتیوں اور ڈاکوؤں کے مابین کراس فائرنگ، 2 ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، دو فرار

اوکاڑہ (آئی این پی )اوکاڑہ کے نواح تھانہ صدر رینالہ کی حدود میں پولیس، دیہاتیوں اور ڈاکوں کے مابین کراس فائرنگ کا واقعہ پیش آیادو نامعلوم ڈاکو اپنے ساتھیوں کی کراس فائرنگ سے ہلاک ہو گئے دو فرار. جائے وقوعہ سے اسلحہ اور ڈکیتی شدہ مال برآمد کر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق نامعلوم ڈاکو سٹی رینالہ کی حدود میں واردات کر کے فرار ہو رہے تھے،

کہ دیہاتیوں اور پولیس نے اپنے گھیرے میں لیلیا اور پولیس اور درجنوں اہل دیہہ کو دیکھ کر نامعلوم ڈاکووں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں دوڈاکو موقع پر ہلاک اوردوڈاکوفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس اور اہل دیہہ نے شدید جوابی فائرنگ کی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ، فرار ڈاکووں کی تلاش جاری ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close