اٹک میں مرغی کے گوشت کی قیمت پر تکرار پر نوجوان قتل کر دیا گیا

اٹک(آئی این پی) ضلع اٹک میں مرغی کے گوشت کی قیمت پر تکرار پر نوجوان کو قتل کردیا گیا،پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل جنڈ کے نواحی علاقہ موضع چپھڑی میں پیش آیا جہاں دکاندار نے قیمت پر تکرار پر خریدار سے بدسلوکی کی،مقتول کے والد نے بتایا کہ مرغی کا گوشت لینے گیا تو دکاندار سے قیمت پر معمولی تکرار ہوئی، قیمت زیادہ ہونے کا شکوہ کیا تو دکاندار نے دھکے دیے اور بدتمیزی کی،

گھر جا کر بیٹے کو بتایا تو اس نے جا کر دکاندار سے بد سلوکی سے متعلق دریافت کیا،مقتول کے والد کا کہنا تھاکہ دکاندار نے طیش میں آکراپنے بھائی کے ساتھ مل کر میرے بیٹے کو چھریاں مار کر شدید زخمی کیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا،پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، دوسرے کی تلاش جاری ہے،دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے متاثرہ خاندان کے گھر جاکر تعزیت کی اور کہا کہ ظلم کا نظام اور اندھیری رات جلد ختم ہونے والی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close