ظفروال، نالہ ڈیک دیوالی کے مقام پر انتہائی خطرناک اسلحہ برآمد

نارووال(آئی این پی)ظفروال میں نالہ ڈیک دیوالی کے مقام پر اینٹی ٹینک مائن برآمد،بم ڈسپوزل سکواڈ نے تحویل میں لے کر ناکارہ بنا دی۔ بتایا گیا ہے کہ ظفروال کے علاقہ میں نالہ ڈیک دیوالی کے مقام پر 18پونڈ وزنی بھارتی ساختہ ایٹی ٹینک مائن برآمد ہوئی جسے محکمہ سول ڈیفنس نارووال کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے تحویل میں لے کر ناکارہ بنا دیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق نالہ ڈیک میں سیلابی پانی کے ساتھ یہ مائنز بہہ کر آ تی ہیں،

چند ماہ قبل بھی نالہ ڈیک میں مائن پھٹنے سے چار بچے جاں بحق ہو گئے تھے، اہلیان علاقہ نے علاقہ کی دوبارہ سکیننگ کا مطالبہ کیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close