سکول جاتے ہوئے تین بچوں پر دیوار گر گئی، جانی نقصان ہو گیا

خانیوال(آئی این پی) سکول جاتے ہوئے تین بچوں پر دیوار گر گئی جس کے نتیجہ میں ایک بچہ جان بحق جب کہ دوبچے زخمی ہو گئے ۔خانیوال کے نواحی علاقہ بارہ میل میں سکول جاتے ہوے تین بچوں پر دیوار گر گی بچے دیوار کے نیچے دب گئے تین بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہیتینوں بچے سگے بھائی بتائے جاتے ہیں بچو کے نام احمد ولد اقبال بعمر 8/9 سال رفیع ولد اقبال بعمر 11 سال امجد ولد اقبال بعمر 5/6 سال ہیایک بچہ احمد ولد اقبال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے جابحق ہو گیا۔

ریسکیو 1122 اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی ریسکیو1122نے لاش اور زخمی ہونے والے دونوں بچوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیروالا منتقل کر دیا گیا امجد ولد اقبال کی ٹانگ ٹوٹ گئی بعد ازاں بچوں کو طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیاورثا کا کہنا ہے کہہ دیوار کے ساتھ مزدا کھڑا ہوتا ہے مزدا نکالتے وقت مزدا دیوار میں لگا اور واقع رونما ہوا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close