بیساکھی میلہ آج سے حسن ابدال میں شروع ہو گا

اٹک(آئی این پی)بیساکھی میلہ کے سلسلہ میں با رہ تا چو دہ اپریل سری پنجہ حسن ابدال میں منعقد ہو گا جس میں خاص طور پر بیرون ملک سے تقریباً 3000 سے زائد سکھ یاتری شرکت کریں گے ،ایڈیشنل سیکر ٹری شرا ئن را ناشا ہد سلیم اور تر جمان متر وکہ و قف املا ک بو رڈ عا مر ہا شمی انتظاما ت کا جا ئز ہ لینے کے لیے حسن ابدال پہنچ چکے ہیں ،

سکھ یا تر یوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے اٹک پولیس نے تازہ دم دستے مختلف مقامات پر سکیورٹی کے لیے تعینات کر د یئے ہیں جن کی نگرانی خود ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان اور ایس پی انوسٹی گیشن اٹک جویریہ محمد جمیل کر رہے ہیں اسکے علاوہ ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز بھی سیکیورٹی کے عمل کو چیک کرنے کے لیے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے،سکھ یاتریوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے کل 850 سے زائد پولیس افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی کے لیے تعینات کیے گئے ہیں، سکھ یاتریوں کی حفاظت کے لیے ایلیٹ کمانڈوز کے 26سیکشن ہمہ وقت الرٹ ہوں گے، انہوں نے کہا کہ مذہبی مقامات اور ان کے پیروکاروں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور اٹک پولیس کسی بھی شر پسند عناصر کو شر انگیزی پھیلانے کی اجازت نہیں دے گی تمام سکھ یاتری بلاخوف و خطر آزادی سے اپنی عبادت کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close