ڈینگی کا سر پر منڈلاتا خطرہ، ضلعی انتظامیہ کی کاغذی کارروائیاں

لاہور (آئی این پی)ڈینگی کا سر پر منڈلاتا خطرہ، ڈپٹی کمشنر لاہور کا فیلڈ میں ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور نے لارنس روڈ، شادمان، اچھرہ اور ماڈل ٹاؤن کے علاقوںکا دورہ کیا۔فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی چیک کرتے ہوئے رافعہ حیدر نے علاقہ مکینوں سے براہ راست فیڈ بیک بھی لیا۔کاروائیوں میں سستی اورجائزہ اجلاس میں عدم موجودگی پر ڈی سی لاہور نے مختلف محکموں کے فوکل پرسنز کو وضاحتی خط بھی لکھتے ہوئے تین روز میں جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈینگی کا سر پر منڈلاتا خطرہ، ڈپٹی کمشنر لاہور کا فیلڈ میں ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور نے لارنس روڈ، شادمان، اچھرہ اور ماڈل ٹاؤن کے علاقوںکا دورہ کیا۔فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی چیک کرتے ہوئے رافعہ حیدر نے علاقہ مکینوں سے براہ راست فیڈ بیک بھی لیا۔کاروائیوں میں سستی اورجائزہ اجلاس میں عدم موجودگی پر ڈی سی لاہور نے مختلف محکموں کے فوکل پرسنز کو وضاحتی خط بھی لکھتے ہوئے تین روز میں جواب طلب کر لیا۔ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو حالیہ بارشوں کے پیش نظر آؤٹ ڈور لاروا چیکنگ پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال اب تک 3 لاکھ 93 ہزار 996 آؤٹ ڈور مقامات کو چیک کیا گیا ہے۔ کل 25لاکھ 95 ہزار 404 کینٹینر کو چیک کیا گیا۔رافعہ حیدر نے بتا یا کہ اب تک 36 آؤٹ ڈور مقامات سے لاروا برآمد ہوا۔ ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ بارشوں کے بعد کی صورت حال پر قابو پانے کے۔ لیے ڈینگی ہاٹ سپاٹس جلد از جلد کلئیر کیے جائیں۔ اس موقع پر ڈینگی کاروائیوں میں سستی اور جائزہ اجلاس میں عدم موجود ہونے والے مختلف محکموں کے فوکل پرسنز کو وضاحتی خط بھی لکھ دیے ۔جن کا جواب تین روز کے اندر اندر جمع کروانا ہو گا ۔ڈینگی اجلاس میں عدم موجودگی پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن، پنجاب انفارمیشن کمیشن ،کارپوریٹ ہاوسنگ ڈیپارٹمنٹ، اور سول ڈیفنس کے فوکل پرسنزسے وضاحت طلب کی گئی۔ڈینگی کارکردگی جائزہ اجلاس کی روزانہ ڈی سی لاہور خود صدارت کرتی ہیں۔ڈینگی کاروائیوں میں غفلت اور عدم دلچسپی پر ڈی سی لاہور نے فوکل پرسن سگ وضاحت طلب کی۔ڈی سی لاہوررافعہ حیدر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے وضاحتی خط جاری کیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close