میاں بیوی کا جھگڑا، باپ نے جواں سالہ بیٹے کو قتل کر دیا

خانیوال (آئی این پی)میاں بیوی کا جھگڑا،باپ نے جواں سالہ بیٹے کو قتل کردیا،والدہ کا الزام،فرانزک ٹیم نے خون کے سیمپل لیکر رپورٹ کیلئے بجھوا دیئے،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر میاں چنوں کے نواحی گائوں 110پندرہ ایل کی رہائشی خاتون ثوبیہ بی بی نے الزام عائد کیا کہ اسکے شوہر کے مابین جھگڑا شدید اختیار کرچکا تھا،شوہر نشے کا عادی تھا،

متاثرہ شوہر کے گھر سے ناراض ہوکر اپنے میکے چلی گئی تھی،11.03.2023کو متاثرہ کا بیٹا جواں سالہ 17سالہ ثاقب اپنے عزیز کے ہمراہ والد کو ملنے آیا تو لاپتہ ہوگیا،جسکا مقدمہ تھانہ صدر میاں چنوں میں نامعلوم ملزم کے خلاف درج کرلیا گیا،جبکہ بعدازاں الزام علیہ عبدالرحمن بھی گھر سے فرار ہوگیا،پولیس نے معاملہ کی تحقیقات شروع کیں تو پتہ چلا کے لاپتہ ثاقب کا موبائل بھی ملزم والد عبدالرحمن سے برآمد ہوا جبکہ فرانزک ٹیم نے گھر کے احاطہ سے خون کے سیمپل لیکر رپورٹ کیلئے بجھوادیئے ہیں،پولیس کاکہنا ہے شبہ کے والد نے ہی اپنے بیٹے کو قتل کردیا ہے،تاحال نعش برآمد نہیں ہوئی کیونکہ ملزم نشے کا عادی ہے اور ٹریفک حادثے کی وجہ سے شدید زخمی ہے اسلئے تفتیش کو صیح طرح کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close