خانیوال شہر میں لاغر جانوروں کے گوشت کی فروخت جاری

خانیوال (آئی این پی)مخدوم پور سمیت خانیوال شہر بھر میں لاغر گوشت کی فروخت دھڑلے سے جاری،تفصیل کے مطابق خانیوال کے علاقہ مخدوم پور اور شہر خانیوال میں جگہ جگہ لاغر گوشت کی فروخت سرعام جاری ہے کوئی پوچھنے والا نہیں شہریوں کے مطابق کئی بار ضلع انتظامیہ کو اس بارے آگاہ کیاگیا

مگر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی جبکہ قصائی دھڑلے سے ناقص گوشت فروخت کررہے ہیں محکمہ لائیو سٹاک کے ذمہ داروں نے آنکھیں بند کرلیں شہریوں نے کمشنر ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close