چکوال(آئی این پی)ڈی پی او چکوال نے گزشتہ روز لائوڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے فی الفور عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔محلہ سرگوجرہ غربی کے ایک درخواست گزار کی جانب سے ڈی سی چکوال کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا کہ محلہ کی مسجد انتظامیہ صبح سحری سے کافی وقت پہلے لائوڈ اسپیکر قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتی ہے جس پر انہیں متعدد بار آگاہ کیا گیا کہ براہِ مہربانی ایسا نہ کیا کریں کیونکہ یہ مسجد کے پڑوسیوں کیلئے تکلیف دہ امر ہے۔
درخواست گزارکا کہناتھا کہ حکم نامہ لاڈ اسپیکر ایکٹ XVIII/2015 آسان الفاظ میں واضح ہے کہ کسطرح شریف عوام کے حقوق کا تحفظ کیا جائے نیز یہ کہ اسلام دنیا کا سب سے زیادہ پر امن و سلامتی والا مذہب ہے ۔لہذا رات گئے انتظامیہ کی اس روش سے نہ صرف مریض، ضعیف، معصوم اور سکول جانے والے بچے شدہ پریشان ہیں وہیں ذمہ دار روزہ دار بھی انتظامیہ مسجد کی زبردستی سے سحری سے گھنٹوں قبل بے سکون کر دیئے جاتے ہیں، علاہ ازیں کہا گیا کہ اسطرح رات گئے انتظامیہ مسجد کی وجہ سے قرآن مجید و ذکر اذکار سے خود ان مقدس اذکار کی توہین کی جا رہی ہے کیونکہ یقینا تمام سامعین ہر وقت اس مقدس ذکر کو سننے کی مدب حالات میں نہیں ہوتے، مزید کہا گیا کہ ماہر نفسیات ڈاکٹر کے مطابق بھی اساس طبیعت افراد کو اسطرح سائرن بجا کر یا دیگر علانات سے اچانک بیدار کرنا انکی صحت کے لیے ایک زہریلی گولی سے کم نہیں، اور اسی طرح صحت مند افراد کے اعصاب بھی اس سے شدید متاثر ہوتے ہیں،
اس مودبانہ درخواست میں سائل ڈی سی او چکوال کے شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ، ریاست کے قوانین کی پاسداری، مریض، ضعیف، اطفال کے سکون قلب اور حرمت قرآن و ذکر پاک کے لئے فل فور عملدرآمد کا تقاضا کیا ہے،تاہم مورخہ 8 اپریل DPO چکوال کی کھلی کچہری میں عوام کی ان شکایات کے ازالے کے لئے فی الفور غیر قانونی لاڈ سپیکر استعمال پہ سخت پابندی کے لیے متعلقہ اداروں کو حکم جاری کردیئے۔جبکہ اس موقع پر کھلی کچہری میں آنے والے دیگر سائلین کی درخواستوںپر بھی ڈی پی او نے ابھی اور اسی وقت کے احکامات جاری کیے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں