کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا، بڑے شہر میں کورونا وائرس میں مبتلا دو افراد انتقال کر گئے

اسلام آباد(آئی این پی)کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا ہے ، اور گرشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس نے لاہور میں دو مزید افراد کی جان لے لی ہے۔قومی ادارہ صحت کے ادادو شمار کے مطابق پانچ سالہ بچہ اور چھیاسٹھ سالہ شخص کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے،پانچ سالہ بچہ چلڈرن اسپتال ، 66 سالہ مریض نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں رواں سال کورونا سے چار ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں، لاہورمیں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہو گئی۔این آئی ایچ کے مطابق لاہور میں کورونا وائرس کے14 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ 21 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close