محکمہ خوراک کی کارروائی 340 بوری گندم قبضہ میں لے لی

رحیم یارخان(آئی این پی)پابندی کے باوجودگندم دوسری جگہ منتقل کرنے پر محکمہ خوراک کی کارروائی 340بوری گندم قبضہ میں لے لی ،ٹریکٹرٹرالی ڈرائیور کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے تفصیل کے مطابق گزشتہ روز خفیہ اطلاع پر فوڈ انسپکٹر مہران شوکت نے قومی شاہراہ پر ٹریکٹرٹرالیوں کے ذریعے پابندی کے باوجود گندم دوسری جگہ منتقل کرنے پر کارروائی کرتے ہوئے ٹریکٹرٹرالیوں پر لوڈ340بوری گندم قبضہ میں لے کر ٹریکٹرٹرالی ڈرائیوروں محمدعالم اور ثمن علی کوٹریکٹرٹرالیوں سمیت کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close