مسلح ڈاکوئوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، پولیس کی جوابی فائرنگ میں ڈاکو مارا گیا، شناخت ہو گئی

رحیم یارخان(آئی این پی)واردات کی نیت سے باغ میں موجود مسلح ڈاکوئوں کی گشت پرمامور پولیس پارٹی پر فائرنگ، پولیس کی جوابی فائرنگ میں 30سالہ ڈاکوماراگیا، پولیس کو بیشتروارداتوں میں مطلوب تھا ساتھی فرار پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی تفصیل کے مطابق گزشتہ شب پولیس کوخفیہ اطلاع ملی کہ موضع فاضل واہ کے نزدیک آم کے باغ میں 4سے5مسلح ڈاکو واردات کی نیت سے موجودہیں جس پر گشت پرمامورپولیس پارٹی کارروائی کیلئے باغ کے نزدیک پہنچی تو موجود مسلح ڈاکوں نے جان سے ماردینے کیلئے فائرنگ شروع کردی

جس پر پولیس نے بھرپورجوابی کارروائی کی جس کے نتیجہ میں ایک ڈاکو ماراگیاجبکہ دیگر ساتھی موقع سے فرارہوگئے پڑتال کرنے پر مارے جانے والے ڈاکوکی شناخت عمران ڈاہا کے نام سے ہوگئی جوکہ نواحی علاقہ کوٹلہ پٹھان کارہائشی تھاجوپولیس کو غیرقانونی اسلحہڈکیتی سمیت دیگر درجن بھرمقدمات میں مطلوب تھا پولیس نے مارے جانیوالے ڈاکو کی نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوجانیو الے ساتھیوں کی تلاش شروع کردی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close