خاتون کو ہراساں کرنے والا پنجاب پولیس کی موبائل ایپ کے ذریعے پکڑا گیا

لاہور (آئی این پی) پولیس نے پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ کی مدد سے خاتون کو حراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے گلبرگ بس اسٹاپ پر لڑکی کو زبردستی بائیک پر بٹھانے کی کوشش کی۔ لڑکی کے بارہا انکار کے باوجود لڑکا موٹر سائیکل پر بیٹھنے کے لئے اصرار کرتا رہا۔متاثرہ لڑکی نے ویمن سیفٹی ایپ لائیو چیٹ فیچر کے ذریعے سیف سٹیز اتھارٹی میں رابطہ کیا ۔ اتھارٹی نے پولیس ریسپانس یونٹ کو لڑکی کی مدد کے لئے روانہ کیا۔

پولیس نے چند منٹوں میں لوکیشن پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایس پی سیف سٹیز کا کہنا ہے کہ خواتین کی بروقت رہنمائی اور فوری امداد کے لئے ویمن سیفٹی ایپ ایک بہترین ذریعہ ہے، ڈھائی لاکھ سے زائد خواتین پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ انسٹال کر چکی ہیں، خواتین اپنا تحفظ یقینی بنانے کیلئے پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ ضرور انسٹال کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close