لاہور میں بڑی کارروائی، 5 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چوری کی گاڑیاں برآمد، 16رکنی گروہ گرفتار

لاہو ر( آئی این پی) اینٹی وہیکل لفٹنگ اسٹاف نے لاہور میں متحرک گاڑی و موٹر سائیکل چوری میں ملوث 16رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے 5کروڑ روپے سے زائد مالیت کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔اینٹی وہیکل لفٹنگ اسٹاف حکام کے مطابق ملزمان پوش علاقوں میں ریکی کرکے گاڑی اور موٹر سائیکل چوری کرتے، واردات کے لئے ماسٹر کیز کا استعمال کیا جاتا،

کار چور گروہ واردات کے بعد چوری کی گئی گاڑیاں خیبرپختونخوا لیجاکر اونے پونے داموں فروخت کردیتے تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 5کروڑ 21لاکھ روپے مالیت کی 19گاڑیاں اور 172موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئی ہیں، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close