پولیس کی یونیفارم پہن کر تاجر کو بلیک میل کرنے والا قانون کے شکنجہ میں آ گیا

فیصل آباد( آئی این پی)پولیس کی یونیفارم پہن کر تاجر کو بلیک میل کرنے والا قانون کے شکنجہ میں آ گیا، سمن آباد پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے بازپرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سمن آباد کالج روڈ پر واقع ارحم ماربل کے پروپرائیٹر جنید احمد نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا

محمد سجاد نامی نوجوان پولیس کی یونیفارم پہن کر اس کی دکان پر آ کر بلیک میل کرتا اور موبائل فون پر افسروں کے ساتھ اپنی تصاویر بھی دکھاتا اور رقوم بھی بٹورتا رہا اور خود کو پولیس کانسٹیبل ظاہر کرتا۔ بعدازاں معلوم ہوا کہ وہ پولیس میں ملازم نہ ہے اور صرف پولیس یونیفارم پہن کر رعب جھاڑتا ہے، جس پر پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مذکورہ نوسرباز کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close