ٹیکسلا پولیس نے موٹر سائیکل چور گرفتار کر لیا، چوری شدہ 11 موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا

راولپنڈی (آئی این پی ) ٹیکسلا پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث سعید گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار کرتے ہوئے چوری شدہ 11 موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمدکرلیا۔ واقعات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث سعید گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ سعید خان اور یعقوب شامل ہیں،

ملزمان سے چوری شدہ 11 موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمدہوا، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان نے ایس ایچ او ٹیکسلا اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close