کینسر کے مریض بچے کی خواہش پوری کر دی گئی، ایک دن کے لیے کیا بنا دیا؟

چکوال(آئی این پی)ڈپٹی کمشنر چکوال قر العین ملک نے کینسر کے مریض بچے کی خواہش پوری کردی۔قر العین ملک نے کینسر کے مریض بچے محمد ضحاک کو اعزازی طور پر ڈپٹی کمشنر کی کرسی پر بٹھادیا۔اس موقع پر مریض بچے کے والدین نے بتایا کہ علاج کیلیے اسپتال نے 85 لاکھ روپے کا خرچ بتایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر صاحبہ نے اخراجات اٹھانے کیلیے فائل حکومت کو بھجوانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر قر العین ملک نے بچے سے متعلق اپنے خیالات شیئر کیے اور ساتھ ہی تصاویر بھی منسلک کیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close