پاکپتن میں ن لیگ کو جھٹکا، قصور سے بھی بڑا سیاسی نام پی ٹی آئی میں شامل

لاہور(آئی این پی)پاکپتن سے (ن)لیگ اور قصور سے ایک بڑا سیاسی نام تحریک انصاف کا حصہ بن گئے۔امپورٹڈ حکومت کی جانب سے دیوار سے لگانے کی سازش کے باوجود سیاسی رہنماوں کے تحریک انصاف پر اعتماد کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے پاکپتن کے(ن) لیگی ممبر قومی اسمبلی سردار منصب علی ڈوگر اور قصور سے نامور خاتون سیاسی رہنما ناصرہ میو نے ملاقات کی۔

سردار منصب علی ڈوگر اور ناصرہ میو نے عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کر دیا۔محترمہ ناصرہ میو ماضی میں پیپلز پارٹی سے منسلک رہیں، اب آزاد حیثیت میں قصور کی سیاست کا ایک قد آور نام ہیں، دونوں رہنماں نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی قیادت اور تحریک انصاف کے منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close