خانیوال (آئی این پی)ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کی وجہ سے 4 بچوں کے باپ کی جان چلی گئی اسد نامی شخص کو سینے میں درد کی وجہ سے 12بجے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لائے تھے ورثاء کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نے چیک کرنے کے بعد دوائی باہر سے منگوائی لیکن ڈاکٹر کی لکھی ہوئی دوا باہر سے نہ ملی مریض تڑپ تڑپ کر زندگی کی بازی ہار گیا۔
ڈاکٹر چک کرنے کے بعد مبینہ طور پر چلا گیا۔ مریض کرسی پر بیٹھے ہی زندگی کی بازی ہار گیا ورثاء نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے 24 گھنے بعد بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی کاروائی عمل نہیں لائی گئی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں