پی ٹی آئی متحرک رہنما مسرت جمشید چیمہ کے لیے عمران خان کا انعام

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کی متحرک رہنما مسرت جمشید چیمہ کوپنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست میں دوسرے نمبر پر شامل رکھا ہے ۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میںاراکین کی مخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست میں شامل کرنے پر پارٹی چیئرمین عمران خان کی شکر گزار ہوں،

پارٹی چیئرمین نے میرے اوپرجس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ میرے لئے عزت اور فخر کا باعث ہے،میں پوری ایمانداری ،محنت اور اپنی استعداد سے بڑھ کر پارٹی کے لئے فرائض سر انجام دوں گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی لازوال جدوجہد میں ثابت قدم رہ کر قافلے کا حصہ رہوں گی ،قیادت نے ایک کارکن کو عزت دے کر ساری خواتین کے سر فخر سے بلند کر دئیے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close