پی پی 7 میں سستے تندور اور سبزی بازار کا افتتاح کر دیا گیا

راولپنڈی(آئی این پی)مرکزی مسلم لیگ نے پی پی 7 میں سستے تندور اور سبزی بازار کا افتتاح کردیا۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے پی پی 7 میں سستے تندور اور سبزی سٹال کا افتتاح کیاگیا, افتتاح نامزد امیدوار این اے 55رانا عبدالرحمن نے پی پی 8 کے نامزد امیدوار گل صنوبر کے ہمراہ کیا،

کہوٹہ سستی روٹی تندور اور سستی سبزی منصوبے کے افتتاحی پروگراموں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا عبدالرحمن کہناتھا کہ مہنگائی کے اس دور میں روٹی آدھی قیمتسے بھی کم قیمت پر صرف دس روپے میں دی جائے گی اور اسی طرح سبزی بھی ٓدھی قیمت پر دستیاب ہوگی،انہوں نے کہا ہے کہ ہم خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں،بعدا ازاں پی پی 7 کے انتخابی دفتر کا بھی افتتاح کیاگیا۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close