ملک کی کنجیاں 2018 میں اناڑی کے سپرد کی گئیں، ن لیگی وزیر نے سخت چوٹیں کر دیں

شکرگڑھ(آئی این پی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی کئی برس سے عدالت کے سہارے قانون سے بچ رہا ہے۔شکر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان عدالتوں کا منہ چڑا رہے ہیں، 2018 میں ملک کی کنجیاں ایک اناڑی کے سپرد کردی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اناڑی نے وہاں پھینکا ہے، جہاں اگر ہم منہ موڑتے تو ملک کا نقصان ہو جاتا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اب ملک کی معیشت ہمارے گلے پڑی ہے، سوچ رہے ہیں کیسے حل کریں، ہم ایک سے دو سال میں ملک کے مسائل حل کرلیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کئی سال سے عدالت کے سہارے قانون سے بچ رہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close