کشتی میں سوار شخص کی اچانک بندوق چل گئی، دریائے چناب میں جاگرا، لاش برآمد کر لی گئی

خانیوال(آئی این پی)کشتی میں بندوق سمیت سوار شخص سے اچانک بندوق چل جانے سے سواربندوق سمیت درئے چناب میں جاگرا ورثا نے اپنی مددآپ کے تحت نعش دریا سے برآمدکرلی حادثہ کواتفاقی قراردے کرپوسٹ مارٹم کروانے انکار تدفین کردی گئی تفصیل کے مطابق موضع بیٹ امام بخش ماچھی کے رہائشی طاہر بھٹو نے پولیس کوموبائل فون کے ذریعے اطلاع دی کہ اسی علاقہ کارہائشی معراج دین اپنے بیٹے محمد وسیم جوکہ دریائے چناب میں کشتی چلارہاتھا

اورمعراج دین بغیرلائسنسی بندوق سے ٹیک لگاکر کشتی کے کنارے کھڑا تھا کہ اچانک بندوق چل جانے سے معراج دین بندوق سمیت دریائے چناب میں جاگراجس پرارد گرد موجود بھائیوں محمدارشاد محمدرفیق وغیرہ نے جدوجہد کے بعد معراج دین کو مردہ حالت میں نکال لیااورنعش کو بغیرکارروائی گھرمنتقل کرکے واقعہ کو حادثہ قراردے کر پوسٹ مارٹم کروانے سے انکارکرتے ہوئے نعش کی تدفین کردی۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close