عرس لعل شہباز قلندر 14/15 مارچ راولپنڈی میں منایا جائیگا

راولپنڈی(آئی این پی)عرس مبارک حضرت سید عثمان مروندی المعروف سخی لعل شہبازقلندر ؒ21/22شعبان المعظم ،14/15 مارچ2023چشت نگر متصل گرجاگائوں راولپنڈی میں منایاجائیگا،13مارچ بروزپیربعدنمازعصردربارشریف میں غسل پاک کی تقریب منعقد ہوگی،14مارچ بروزمنگل بعدنمازظہرڈالیوں کاسلسلہ شروع ہوگا،بعدنمازعصرختم شریف اوردعا ہوگی،،15مارچ بروزبدھ تقریب نشان پاک صبح ساڑے چھ بجے ہوگی،

چادرپوشی دن10بجے،بعدازنمازظہرڈالیوں کاسلسلہ شروع ہوگا،بعدازنمازعصر ختم القرآن شریف اوردعاہوگی،بعدازنمازعشاء محفل سماع کاپروگرام منعقد ہوگا،ملک کے معروف قوال فریادعلی اورہمنوا قوالی پیش کرینگے۔انتظامیہ کمیٹی شاہ آخری آرام گاہ چشت نگر متصل گرجا گائوں راولپنڈی نے تمام عقیدت مندوں سے شرکت کی استدعاکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close