پی ٹی آئی کے جاں بحق کارکن کے والد کی عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات، عمران خان کا اظہار تعزیت

لاہور(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فرخ حبیب نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور میں پولیس تشدد سے جاں بحق ہونے والے کارکن علی بلال کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور ملک باہر کے کارکنوں سے پر امن رہنے کی تلقین کی ہے۔بدھ کو فرخ حبیب نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے لاہور میں پولیس تشدد سے جاں بحق ہونے والے کارکن علی بلال کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور ملک باہر کے کارکنوں سے پر امن رہنے کی تلقین کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم پوسٹ مارٹم کیے بغیر سکون سے نہیں بیٹھیں گے اور فاشسٹ حکومت کو بھاگنے بھی نہیں دینگے ۔ لاہور میں کارکنان پر جو تشدد ہوا ہے اس کی ویڈیو سامنے آرہی ہے پی ٹی آئی جاں بحق ہونے والے کارکن کی میت کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دی گی۔ فرخ حبیب نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے فیصل آباد میں 22 قتل کرائے ہیں لیکن وہ یاد رکھیں کہ اگر آج تحریک انصاف کی قیادت کی طرف سے کارکنان کو ایک اشارہ بھی آجائے تو ملک کے وہ حالات ہو جائیں گے جن کو یہ سنبھال بھی نہیں پائینگے ۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پی ٹی آئی کارکن جاں بحق ہونے کا حساب دینا ہوگا کیونکہ انہوں نے آج سوچے سمجھے منصوبے کے تحت خون ریزی کی ہے ۔ ہم نے پہلے بھی ظلم کے خلاف آواز بلند کی ہے اور اب بھی کرینگے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close