لاہور میں پی ٹی آئی کارکن کیسے جاں بحق ہوا؟

لاہور (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں پولیس کی شیلنگ اور بہیمانہ تشدد سے پی ٹی آئی کا ایک کارکن جاں بحق ہو گیا ہے۔بدھ کوایک نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ لاہور میں پولیس کی شیلنگ اور بہمانہ تشدد سے پی ٹی آئی کا ایک کارکن جاں بحق ہو گیا ہے ، جاں بحق ہونے والے کارکن علی بلال کوآنسو گیس کا شیل لگا اور اس پر پولیس نے شدید تشددکیا اورسر پر ڈنڈے مارے ۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں پولیس کی شیلنگ اور غنڈہ گردی سے پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنان اب بھی زخمی ہیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close