فراڈیوں نے دبئی پلٹ کو 29 لاکھ 10 ہزار روپے کا چونا لگادیا

ساہیوال (آئی این پی)نواحی چک 107نوایل میں دوبئی پلٹ کو فراڈیوں نے 29لاکھ دس ہزار روپے کا چونا لگادیا۔مقدمہ درج کر کے ایک شخص کوگرفتارکرلیا گیا۔واقعات کے مطابق دبئی میں مقیم خضر شاہ سے شراکت داری پرایک ٹریکٹر میسی385اورتھریشر کرایہ پر چلانے کیلئے 29لاکھ دس ہزار روپے کے خرید کر2021ء اکتوبر میں منظور زمان ہاشمی ، عمرشاہ ،نورزمان شاہ کو لے کردیئے ،

جب گزشتہ روز دوبئی سے واپسی پرخضرشاہ نے آکر حساب مانگاتو فراڈیوں نے کون ساحساب کہہ کر رفو چکر ہوگئے۔پولیس ڈیرہ رحیم نے خضر شاہ کی مدعیت میں تین فراڈیو ں کے خلاف مقدمہ 406ت پ درج کرکے ایک فراڈیئے منظور زمان کو حراست میں لے لیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close