3400 لیٹر ملاوٹی دودھ سے بھری گاڑی پکڑی گئی، دودھ میں کون کون سے کیمیکل ڈالے گئے تھے؟

لاہور (آئی این پی) پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی گجومتہ ناکے پر بڑی کارروائی ،3ہزار400لیٹر ملاوٹی دودھ سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر دودھ تلف کر دیا گیا،دودھ میں پانی،یوریا اور فارمولین کی ملاوٹ پائی گئی۔

ملاوٹی دودھ لاہور سپلائی کے لیے لایا جا رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ ملاوٹی دودھ کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے۔دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لا رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close